ایرانی ہدایت کار کی زیرنگرانی علامہ اقبال کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم آج رات ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اوج میڈیا آرٹ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہدایت کار محسن کوقان کی زیرنگرانی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم تیار ہوکر ٹی وی چینل پر نشر ہونے کے لئے آمادہ ہے۔

دستاویزی فلم "ما و اقبال" یعنی ہم اور اقبال شاعر مشرق اور مصور پاکستان کی زندگی کے اہم واقعات پر مبنی ہے۔ فلم کو اوج میڈیا آرٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

دستاویزی فلم کے معاون میں محقق محمد حسین پرستش کے علاوہ کیمرہ مین مہدی رضائی، ایڈیٹر حامد رضا مرادی، مترجم یونس رضائی عارف اور اناؤنسر فائزہ احمدی شامل ہیں۔