مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسیریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نواز شریف کی طلبی پر شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد اور پھر مری پہنچے، جہاں انہوں نے نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ رابطہ کمیٹی نے نواز شریف اور شہباز شریف کو پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطوں پر بریف کیا۔
بعد ازاں بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کیلیے اسحاق ڈر کی رہائش گاہ پہنچا۔ ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ آج ہونے والی ملاقات میں بریک تھرو کا امکان ہے۔
اس موقع ن لیگ کے صدر شہباز شریف بھی اسحاق ڈار کے گھر موجود تھے۔