مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے پولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پردھماکے میں4 جوان جانبحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔