مہر خبررسا٘ں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے۔ سردار رازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا۔
شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ نہیں معلوم سابق وزیر داخلہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی راستہ اختیار کریں گے۔