مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18پیسے فی لیٹر ہوگئی۔