ملت جعفریہ پاکستان کے بزرگ و جید عالم دین، مفسر قرآن آیت اللہ علامہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملت جعفریہ کے بزرگ و جید عالم دین، مفسر قرآن آیت اللہ علامہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آیت اللہ محمد حسین نجفی قدیم تعلیمی درس گاه سلطان المدارس سرگودھا سے منسلک رہے۔

 آیت الله محمد حسین بجفی مرحوم کی نماز جنازہ شام چھ بجے سرگودھا سلطان المدارس میں ادا کی جائے گی۔