مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے حکومتی ذرائع نے متحدہ عرب امارات کے اخبار نیشنل کو بتایا کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات اور تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران اور مصر اگلے قدم کے طور پر تہران اور قاہرہ میں سفیر تعیینات کریں گے۔
دو اعلی مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صدر رئیسی اور مصری صدر السیسی کے درمیان ملاقات پر بھی دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات رواں سال کے آخر تک ہونے کا احتمال ہے۔
یاد رہے کہ مصری حکام کی جانب سے یہ انکشاف ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کچھ دن پہلے عمان کے سلطان نے قاہرہ کا دورہ کرکے مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔