مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی دیرینہ رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس کا انہوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملوں کی مذمت کرنی چاہیے اور میں کرتی بھی ہوں۔
شریں مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بچی ایمان کو جس آزمائش سے گزرنا پڑا تو یہ دیکھتے ہوئے میں نے سیاست چھوڑ رہی ہوںاس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔