مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبری دی ہے کہ مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے مذاکرات کار ٹور وینسلینڈ نے پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کی جانب سے پرچم ریلی کے موقع پر بیت المقدس میں نسل پرستی پر مبنی جملے اور نعرے لگانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے ریلی میں شریک صہیونیوں کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو زدوکوب کا نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ صہیونی انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر کی سربراہی میں صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم ریلی نکال کر مسجد اقصی پر حملہ کیا تھا اور فلسطینی کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کے مرتکب ہوئے تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو زدوکوب کا نشانہ بنایا تھا۔