مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع نے بدھ کے روز اعلیٰ سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ شام کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس دورے کے دوران آیت اللہ رئیسی شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی امور کے ساتھ ساتھ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔