عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے شہید راہ وطن "جانی بٹ اوشانا" کی گزشتہ روز تہران کے معراج الشہدا دینی و ثقافتی مرکز میں نہایت پر وقار اور باشکوہ انداز میں رخصتی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر شہید کے وابستگان اور عقیدتمندوں کے ساتھ ساتھ مختلف عسکری و سول حکام موجود تھے۔

شہید اوشانا نے 14 مارچ 1985 کو ایران پر مسلط کی گئی 8 سالہ جنگ کے دوران ’’بدر آپریشن‘‘ میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی جس کے بعد انکے جنازے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

تاہم جنگی علاقوں میں جاری مسلسل جستجو کے عمل کی بدولت اُن کا جنازہ دریافت ہوا اور 39 برس کے بعد ڈی این اے ٹیست کے ذریعے شہید کی شناخت ممکن ہو سکی۔