مہر خبررسان ایجنسی نے عرب 48 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہیکرز نے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کے فیس بک اکاونٹ کو ہیک کرنے کے بعد دوسرے صہیونیوں کی اطلاعات منتشر کردیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات اسرائیلی کالج کے سرورز پر قبضہ کرنے کے بعد ان حساس معلومات کو عام کیا گیا۔ 1990 میں افتتاح ہونے والے تعلیمی ادارے کے نیٹ ورک پر سائبر حملے کے بعد تل ابیب، بئر السبع، حیفا اور بیت المقدس میں مزید سات کالجوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس سے پہلے بدھ کو صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ ہیکرز نے وزیراعظم نتن کے فیس بک کو ہیک کرنے کے بعد فارسی زبان میں کچھ یادداشت منتشر کی تھی۔ اسی حوالے سے صہیونی ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم کا اکاونٹ ہیک ہونے کے بعد بنگلہ دیشی زبان میں ایک متن اور قرآن کریم کی تلاوت نشر کی گئی تھی۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق ہیکروں کے اس گروہ نے گذشتہ دنوں الٹی میٹم جاری کرنے کے بعد موساد اور صہیونی حکومت کے شعبہ بیمہ اور دیگر پندرہ اہم ویب سائٹس کو ہیک کیا ہے۔