مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آرٹس کونسل کے صدر محمد مہدی دادمان نے اختتامی نشست کے موقع پر کہا کہ شہدائے اہل قلم کے سردار مرتضی آوینی کی یاد میں یہ نشست منعقد کی گئی ہے۔ آج انقلابی فنکاروں کی جدوجہد سے ہنر انقلاب اسلامی ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔
نشست کے دوران معروف ترانہ "سلام فرماندہ" کے فنکار ابوذر روحی کو بہترین ترانہ پیش کرنے پر انعام سے نوازا گیا۔ اس طرح "سلام فرماندہ" سال کا بہترین ترانہ قرار پایا۔
اس موقع پر ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ محمد قمی نے کہا کہ فن اور ہنر کے میدان میں مفید کام کرسکتے ہیں۔ ہفتہ ہنر انقلاب اسلامی اس سلسلے میں بہترین مواقع پیش کرتا ہے۔