گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا پر علم حضرت امام حسین (ع) لہرا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے  فرزند ساجد سدپارہ نے بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا پر علم حضرت امام حسین (ع) لہرا دیا۔

پاکستانی معروف کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے بیٹے معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اناپورنا چوٹی پر پرچم یا مظلوم حسین ﴿ع﴾ لہراتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

یاد رہے مرحوم کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں واقع دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا آکسیجن کے بغیر سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند مانٹ اناپورنا کو سر کر لیا۔ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اناپورنا کو سر کیا جو دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔