جمیعت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور ٹریفیک حادثہ میں جانبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ جہاں ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں اُن کی گاڑی دو قلا بازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔