آج جمعرات کے روز ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے ہاتھوں خطے میں کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین اور پیشرفتہ ترین سہولیات کے حامل مراکز میں سے ایک، برکت جامع کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج جمعرات کے روز ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین اور پیشرفتہ ترین سہولیات کے حامل مرکز، برکت جامع کینسر سینٹر کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ مرکز جو 1,200 بلین تومان کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، مغربی ایشیا کے خطے میں ٹائپ 3 کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین مراکز میں سے ایک ہے جہاں پیشرفتہ ترین سہولیات اور ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔

برکت جامع کینسر سینٹر ہر قسم کے کینسر کی اسکریننگ، تشخیص اور علاج سے متعلق تمام تر خدمات فراہم کرے گا جبکہ ماہر عملے کی تربیت اور دنیا میں دستیاب جدید ترین طبی آلات کے ساتھ کام کرنے کی تربیت اس مرکز میں قائم ہیڈ کوارٹر کی دیگر اہم خدمات میں ایک اور خدمت ہے۔

اسی طرح مغربی ایشیا میں پہلی بار کینسر کے علاج کے اس مرکز میں چند انتہائی جدید آلات جیسے لائنیر ایکسلریٹر، سائبر نائف، ٹوموتھراپی اور سی ٹی سمیلیٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔