مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قدرتی آفات میں کام کرنے والی سرکاری ایجنسی کے مطابق پچھلے زلزلوں سے متاثر ہونے والی عمارتیں آج آنے والے زلزلے میں مکمل تباہ ہوگئیں۔زلزلے کا مرکز مالاتیا صوبے کا علاقہ یسلیورٹ تھا جہاں 6 فروری کو بھی ہولناک زلزلہ آیا تھا۔ترک حکام کے مطابق آج آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے 69 افراد زخمی ہوئے۔
علاقے میں 6 فروری کے زلزلے سے 29 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا، یہ تمام عمارتیں اب گر چکی ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں بھیجی گئیں جو کام کر رہی ہیں۔6 فروری کے زلزلوں میں 10 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے تھے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ 73 ہزار عمارتوں نے جھٹکے برداشت کرلیے۔