مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انتظامیہ کے بسنت پر پابندی اور پولیس کے اقدامات کے دعوؤں کی عوام نے قلعی کھول دی اور انہوں نے کھل کر قانونی احکامات کی دھجیاں اڑائیں۔
بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اور قاتل ڈور کا آزادنہ استعمال کیا گیا، سرکاری اسپتالوں سے حاصل کردہ اعدود و شمار کے مطابق بسنت میں تھانہ رتہ کی حدود میں سر میں گولی لگنے سے 20 سالہ ارحم افضل جاں بحق ہوا جبکہ محلہ فضل آباد میں 14 سالہ کمیل علی پتنگ اڑاتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔راولپنڈی کے علاقے موہن پورہ کی رہائشی 7 سالہ ہانیہ کے سر میں گولی لگی جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔علاوہ ازیں فائرنگ ، پتنگ کی ڈور اور چھت سے گر کر پچاس سے زائد شہری زخمی ہوئے جنہیں بے نظیر اسپتال، ڈی ایچ کیو اور ہولی فیملی ہسپتال کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، جو قاتل ڈور پھرنے، چھت سے گرنے، کرنٹ لگنے اور پتنگ لوٹتے گاڑیوں سے ٹکرا کر زخمی ہوئے ہیں۔