مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید مرتضی مطہری کی شریک حیات محترمہ اعظم (عالیہ) روحانی انتقال کرگئیں ہے۔
بیت شہید مرتضیٰ مطہری (رہ) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیاکہ تمام مومنین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی اہلیہ، آج شب جمعہ اور شب ولادت امام حسین علیہ السلام اس دارفانی سے کوچ کر گئیں۔
اس اعلامیہ میں آیا ہےکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آیت اللہ مطہری کی اسلام کے تئیں بے شمار خدمات مرحومہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی، مرحومہ خود علم و ادب سے تعلق رکھتی تھیں۔مرحومہ کی تشییع جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔