وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی سرکاری زبان تھی۔ دونوں ممالک باہمی تجارت کو بڑھا سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ایکسپوسنٹر کراچی میں "میڈ ان ایران" کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی سرکاری زبان تھی۔ دونوں ممالک باہمی تجارت کو بڑھا سکتے ہیں، سندھ کے تھرکول میں بجلی گیس فرٹلائیزر،ڈیزل بنانے کے مواقع ہیں، ایران کی کمپنیاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔