مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی کارٹون فیلم "لوپیٹو" نے بھارت کے احمد آباد انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول میں بہترین اینیمیشن کا ایوارڈ جیت لیا۔
لوپیٹو کو ایرانی فلمساز عباس عسکری کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے جبکہ محمد حسین صدیقی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
اینیمیشن کا نام ایران کے صوبہ کرمان میں ہاتھ سے بنے کھلونوں کے لیے استعمال ہونے والے لفظ لوپیٹو سے لیا گیا ہے جو ماضی میں مائیں اپنے بچوں کے لیے بنایا کرتی تھیں۔
اینیمیشن کے خلاصہ میں یوں کہا گیا ہے کہ علی کے والد لوپیٹو کی ورکشاپ میں اپنے مریضوں کو کھلونے بنانے کا طریقہ سکھا کر علاج کرتے ہیں۔ لوپیٹو ایک تخلیقی کھلونا ورکشاپ ہے جو ایرانی بچوں میں بہت مقبول ہے اور نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ علی اپنے والد کو جو اس مصیبت سے مایوس ہیں، بچانے کی کوشش کرتا ہے.
خیال رہے کہ احمد آباد انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول 24 دسمبر سے 29 دسمبر 2022 تک منعقد ہوا۔
فیسٹیول نے بچوں کے فلم سازوں کے درمیان ایک مقابلے کی میزبانی کی جو انہیں متاثر کر سکتا ہے اور فلم ساز کے طور پر اپنے کام اور صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر سکتا ہے۔