امام خميني(رہ) ايسے رہبر اور رہنما تھے جو عوام كے برحق مطالبات كو بيان كرتے تھے

مہر خبر رساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق  آج صبح امام خميني (رہ) كے مزار پر انكي سولہويں برسي كے موقع پر لاكھوں عزاداروں اور سوگواروں كے اجتماع ميں امام خميني(رہ) كے پوتے سيد حسن خميني نے كہا كہ آج سب اس بات كو تسليم كرتے ہيں كہ جمہوري اسلامي ايران سياسي ، اقتصادي، اجتماعي اور ثقافتي ميدان ميں بالكل مستقل ہے اور يہ نظام دنيا كي حكومتوں ميں آزاد ترين نظام ہے سيد حسن نے كہا كہ آج بھي امام كے ساتھ عوام كا عشق اور انكي والہانہ محبت اور انكے سوگواروں كا يہ عظيم اجتماع اس بات كا بين ثبوت ہے كہ امام (رہ) امام خميني(رہ) ايسے رہبر اور رہنما تھے جو عوام كے برحق مطالبات كو بيان كرتے تھے انھوں نے آنے والے صدارتي انتخابات ميں عوام كي بڑے پيمانے پر شركت كو اہم قرار ديا