مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر میں جاری فیفا 2022 فٹبال ورلڈ کپ مشرق وسطی میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں جہاں فٹبال کی گھماگھمی ہے وہیں دیگر متعدد دلچسپ واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔
ان دنوں قطر میں فٹبال کے گراؤنڈز فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے ہیں۔
عالمی مقابلوں کے دوران تمام گراؤنڈز میں فلسطینی پرچم لہرائے جارہے ہیں اور شائقین کو فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح عالمی برادری کو بھی یہ پیغام جا رہا کہ مسئلہ فلسطین اب بھی عالم اسلام کا سرفہرست مسئلہ ہے۔