مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کیں۔
صدر مملکت نے نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف کو مبارک باد دی۔