مقامی ذرائع نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ افغانستان اور ایران کے درمیان صوبہ نمروز میں ایک نیا ٹرانزٹ روٹ بنایا جائے گا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ ں افغانستان اور ایران کے درمیان تجارتی سامان کی منتقلی کے واحد راستے سلک بریج کے ناکافی ہونے کی وجہ سے صوبہ نمروز میں ایک نیا ٹرانزٹ روٹ تعمیر کیا جائے گا تاکہ تاجروں کے مسائل کو حل کیا جاسکے اور تجارتی سامان کی منتقلی میں آسانی ہو۔

صوبہ نمروز میں افغانستان اور ایران کے درمیان باڈر لائنز پر واقع سلک پل پر کبھی کبھار حد سے زیادہ بھیڑ ہوتی جاتی ہے۔

نمروز کے تاجروں نے نئے ٹرانزٹ روٹ کی تعمیر کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے تجارتی سامان کی برآمدات اور درآمدات کے شعبے میں درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔

سلک پل بارڈر کراسنگ ایران کے شہر زرنج اور  میلک بارڈر کراسنگ کے درمیان رابطے کا واحد راستہ ہے اور اس پل کا آدھا حصہ ایران کی سرزمین میں جبکہ باقی آدھا افغانستان کا حصہ ہے۔