اربعین حسینی (ع) کے ایام کے کوفہ کی مسجد سہلہ میں معروف ترانے سلام فرماندہ ﴿سلام یا مہدی﴾ اور امام حسین (ع) کی عزاداری کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں سمیت عراقی اور غیر ملکی زائرین نے پرجوش انداز میں شرکت کی ۔
مسجد سہلہ ایک انتہائی مقدس مسجد ہے جو امام زماننہ ﴿عج﴾ سے منسوب ہے۔ عراق کے مقامات مقدسہ کی زیارات پر جانے والے تمام زائرین حتمی طور پر مسجد سہلہ بھی جاتے ہیں کہ جہاں امام وقت ﴿عج﴾ کے ساتھ تجدید بیعت کے ساتھ ساتھ مسجد کے مخصوص اعمال بھی بجا لاتے ہیں۔
یاد رہے کہ معروف ایرانی ترانہ سلام فرماندہ مام زمانہ ﴿عج﴾ سے اظہار عقیدت کے لئے پیش گیا ہے اور فارسی ترانے کے ریلیز ہونے کے بعد اسے عربی اور اردو سمیت دنیا کی دیگر متعدد زبانوں میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ عربی اور اردو میں ترانے کا ٹائٹل سلام یا مہدی ہے جبکہ اردو میں سلام فرماندہ کے ٹائٹل کے ساتھ بھی موجود ہے۔