مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو زرعی قوانین کی طرح " اگنی پتھ " بھی واپس لینا ہی پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے 8 سال میں مودی سرکار نے " جے جوان جے کسان " اقدار کی توہین کی۔
راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر ملک بھر میں پانچ روز سے پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ نئے نظام اگنی پتھ میں نوجوانوں کو فوج میں 4 سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ 4 سال ٹریننگ کے بعد مکمل سروس کے لیے ایک چوتھائی نوجوان فوج میں بھرتی ہوسکیں گے۔