اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تعاون، کار اور سماجی بہبود حجت اللہ عبدالملکی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے وزیر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تعاون، کار اور سماجی بہبود حجت اللہ عبدالملکی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے وزیر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انھوں نے اپنا استعفی صدر سید ابراہیم رئیسی کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 300 دنوں تک وزارت خانہ میں صادقانہ خدمات انجام دی ہیں ۔ وزارت تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے اہلکارون کے مخلصانہ تعاون پر شکر گزار ہوں۔ ایرانی کابینہ میں مزید تعاون اور ہم آہنگی کے لئے میں وزارت تعاون، کار اور سماجی بہبود کے وزیر کے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق صدر رئیسی نے حجۃ اللہ عبدالمکی کا استعفی منظور کرتے ہوئے زاہدی وفا کو وزارت تعاون، کار اور سماجی بہبود کا سرپرست مقرر کردیا ہے۔