مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند اور بھپری ہوئی لہریں پیدا ہوئیں جس پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ڈونگا کے سمندر میں ایک بڑے آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند لہریں پیدا ہوئیں اور اونچی لہریں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگیں یہاں تک کہ فوجی دستوں کو ٹونگا کے بادشاہ ٹوپو ششم کو ساحل کے قریب ان کے محل سے محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔ زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل کے قریب رہائشی علاقوں میں بڑی لہریں گھروں اور عمارتوں میں داخل ہورہی ہیں اور لوگ اونچے ٹیلوں کی جانب بھاگ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 جنوری 2022 - 19:12
بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند اور بھپری ہوئی لہریں پیدا ہوئیں جس پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔