مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی فوجی عدالت میں فوجی بغاوت کے بعد معزول کی گئیں حکمراں آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کے مزید 5 مقدمات دائر کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نوبل انعام یافتہ 76 سالہ آنگ سان سوچی پر ایک درجن سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں مجموعی طور پر 100 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کے نئے مقدمات تیار ہیں اور ہر مقدمے کی کم از کم سزا 15 برس ہے۔
ایک مقدمے میں انہیں اب تک مجموعی طور پر 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم وہ اپنے لگنے والے تمام الزامات سے انکار کرتی آئی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے خلاف مندرجہ ذیل مقدمات پہلے ہی درج کیے جاچکے ہیں جن میں عوام کو مشتعل کرنے کا الزام ہے۔