عراق کے اعلی انتخاباتی کمیشن نے عراق میں پانچویں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی واع نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے اعلی انتخاباتی کمیشن کے سربراہ جلیل عدنان نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عراق میں پانچویں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی پارلیمان کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کو عراق کے اعلی انتخاباتی کمیشن کی سائث پر ڈال دیا گیا ہے اور تفصیلی نتائج کا بعد میں اعلان کیا جائےگا۔ عراق میں کل پارلیمان کے انتخابات ہوئے تھے ۔عراق میں پانچویں پارلیمانی انتخابات میں الیکٹورل کمیشن کے مطابق ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔عراقی الیکٹورل کمیشن کے مطابق انتخابات میں 90 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لیے کل ووٹ ڈالے گئےتھے ۔ واضح رہے کہ عراق میں قبل از وقت انتخابات کرائے گئے ہیں۔