سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی موجودگی میں سپاہ نے تین دفاعی اور اسٹراٹیجک دفاعی وسائل کی رونمائی کی جن میں غزہ نامی ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ايئر ڈیفنس اسپیس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ  کی موجودگی میں سپاہ نے تین دفاعی اور اسٹراٹیجک دفاعی وسائل کی رونمائی کی جن میں غزہ نامی ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ نامی ڈرون طیارہ 13 بموں کو حمل کرنے ، 2ہزار کلو میٹر تک کارروائی کرنے اور 500 کلو گرام دفاعی سازو سامان حمل کرنے کی قدرت رکھتا ہے ۔ تین دفاعی نوعیت کے وسائل کی آمد کے بعد ایرانی سپاہ کی طاقت اور قدرت میں مزید اضافہ ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ ڈرون طیارہ  دفاعی اور عسکری شعبوں کے علاوہ قدرتی حوادث جیسے زلزلہ و سیلاب میں نجات اور امداد رسانی کے سلسلے میں ماموریت انجام دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر ایرانی سپاہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل اور قدس ریڈار کی بھی رونمائي کی۔