مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سکریٹری جنرل الخزعلی نے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے۔ الخزعلی نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، امارات اور اسرائیل کا عراقی عوام کا خون بہانے میں ہاتھ ہے۔ الخزعلی نے سعودی عرب اور امارات کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ انھیں سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ الخزعلی نے امریکہ اور اسرائیل کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں مسلمانوں کےخون کی ہولی کھیلنے سے باز رہے اور امریکہ کو عراقی عوام کا خون بہانے کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ خزعلی نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل ، امریکہ اور امارات کو عراقی عوام پر مظالم ڈھانے کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2019 - 10:31
عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سکریٹری جنرل نے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے۔