رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کازرون کے امام جمعہ کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کازرون کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد خرسند کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کازرون کے امام جمعہ کی دینی اور سماجی سطح پر سرگرمیوں اور خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شب قدر ، اعمال شب قدر اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں تضرع و زاری کے بعد درجہ شہادت کا حصول بہت بڑی کامیابی ہے۔ اللہ تعالی شہید کو اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔