اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 200 نمائندوں نے اپنے دستخط شدہ بیان میں جنرل حسین سلامی کے تقرر کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 200 نمائندوں نے اپنے دستخط شدہ بیان میں جنرل حسین سلامی کے تقرر کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے میجر جنرل حسین سلامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنرل سلامی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا سربراہ منصوب کرکے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا کہ جنرل سلامی کا ماضی درخشاں اور صادقانہ خدمات سے مملو ہے اور ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس حسن انتخاب پر ان کے شکرگزار ہیں۔