اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔

تہران میں منعقد ہونے والی فوجی پریڈ سے صدر حسن روحانی خطاب کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ، یوم مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ میں اپنے آخری فوجی وسائل اور ٹیکنالوجی کو پیش کرے گی۔ تہران میں منعقد ہونے والی فوجی پریڈ میں مسلح افواج کے تمام اعلی کمانڈر موجود ہیں ۔