مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ جب وہ امریکی صدر منتخب ہونگے تو تمام غیرقانونی امیگرینٹس کے لیے بھی طبی سہولیات مفت مہیا کریں گے۔ برنی سینڈرز نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفت طبی سہولت ان امیگرینٹس کو بھی دی جائے گی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔ سینڈرز نے اسی معاملے پر بل بھی کانگریس میں پیش کیا ہے۔
برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ لوگوں کے درمیان دیواریں گرائے جانے کا امریکہ مزید انتظار نہیں کرسکتا، انصاف سب کے لیے اصول اپنایا جائے گا۔