بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی پتا تھا نریندر مودی فیل ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی پتا تھا نریندر مودی فیل ہوچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ نریندر مودی جان لے کہ وہ نہ پہلے بھگوان تھے،نہ اب ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں پہلے پتا چل گیا تھا کہ مودی پاکستان کے ساتھ کشمیر میں جنگ کریں گے۔ فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ملک میں ڈر کا ماحول پیدا کیا اور صورت حال خراب کی۔ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی نے جنگ کے ذریعے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اس کے بغیر بھارت بچ نہیں سکتا۔