مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں خود کومحفوظ نہیں سمجھ رہیں۔
فاروق عبداللہ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہیں۔ انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے جنگ ہمارے سروں پرموجود ہے اور حکمران جماعت انتخابی ماحول میں مختلف مذاہب کےدرمیان خلیج پیدا کررہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے امن کو فروغ دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے درمیان امن اورمفاہمت چاہتے ہیں۔