افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگر افغان عوام طالبان کو منتخب کریں تو وہ بخوشی طالبان کو حکومت دے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگر افغان عوام طالبان کو منتخب کریں تو وہ بخوشی طالبان کو حکومت دے دیں گے۔ میونخ میں سیکورٹی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ میں ٹینکوں پر بیٹھ کر کسی ملیشیا یا خانہ جنگی کے ذریعے صدارت میں نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے بھی یہی کہنا ہے کہ اپنا منشور افغان عوام کے سامنے پیش کریں پھر اگر عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو ہم بھی اقتدار انہیں سونپنے میں خوشی محسوس کریں گے۔