اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2019 - 13:31

افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت پر بات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت پر بات کی۔ زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی، زلمے خلیل زاد نےعبداللہ عبداللہ کو افغان عمل سے متعلق مختلف ممالک کے دورں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغان امن عمل میں پیش رفت بتائی۔ واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کی ایک روز بعد اسلام آباد میں طالبان سے ملاقات ہونی ہے۔