مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ افغان میڈیا کو انٹرویو میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت، اسمبلی اور افغان قانونی اداروں کے بغیر کوئی بھی معاہدہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہوگا، امریکا طالبان مذاکرات کی ہر تفصیل ہم سے شیئر کی گئی تھی۔ اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی، امن معاہدہ قومی مفاہمت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ ماسکو میں جاری افغان کانفرنس کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔
اجراء کی تاریخ: 6 فروری 2019 - 15:34
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔