اجراء کی تاریخ: 28 جنوری 2019 - 14:51

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حکومت کے خلاف برسرپیکار طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے حکومت کے خلاف برسرپیکار طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔

اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں یا تو افغان عوام کا ساتھ دیں یا پھر دوسرے ممالک کے ہاتھوں استعمال ہوں۔

اشرف غنی نے مزید کہا کہ حکومت قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں 40 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے اور یہی خواہش افغان عوام کی بھی ہے۔ حکومت جنگ کے خاتمے اور ملک کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ہمیشہ کے لیے دوسرے ملک کی فوج کی مدد نہیں چاہتا لیکن موجودہ صورت حال میں افغانستان کے لیے غیر ملکی فوجوں کی موجودگی ضروری ہے۔