اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2019 - 11:36

امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر کو 11 دن تک قید رکھنے کے بعد آزاد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر کو 11  دن تک قید رکھنے کے بعد آزاد کردیا ہے۔ امریکہ نے ایرانی پریس  ٹی وی چینل کی اینکرمرضیہ ہاشمی کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کرلیا تھا اور اسے 11 دن تک بغیر کسی جرم کے قید میں رکھنے کے بعد آزاد کردیا ہے۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ مرضیہ ہاشمی کو کسی جرم کی بنا پر قید نہیں کیا گيا بلکہ اسے گواہ کے عنوان سے قید کیا گيا تھا۔