اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم مرضیہ ہاشمی کی فوری اورغیرمشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم توقع یہ ہے کہ امریکی حکومت اپنے اس اقدام پر خود پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی اور پوری دنیا کی صحافتی برادری سے معافی مانگے۔