ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کی فوج شام کے شمالی علاقے میں 20 میل طویل محفوظ زون تعمیر کرے گی جس کے لیے امریکہ اور دیگر اتحادیوں سے مالی تعاون درکار ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کی فوج شام کے شمالی علاقے میں 20 میل طویل محفوظ زون تعمیر کرے گی جس کے لیے امریکہ اور دیگر اتحادیوں سے مالی تعاون درکار ہوگا۔ اردوغان نے پارلیمنٹ میں حکمران جماعت کے اراکین سے خطاب میں کہا کہ زون کی تعمیر سے دہشت گرد دور ہوں گے، شہریوں کا تحفظ اور مہاجرین کی روانی کو روک دیا جائے گا۔

قبل ازیں اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں نے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کا مقصد امریکی صدر کے ترکی کے حوالے سے متنازع ٹویٹ کے بعد پیدا صورت حال کو ٹھیک کرنا تھا۔

ٹرمپ نے دو روز قبل ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ انقرہ کو شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔