اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2019 - 22:57

ترکی نے امریکی افواج کے انخلا کے بعد شام میں کرد باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا دوبارہ اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے امریکی افواج کے انخلا کے بعد شام میں کرد باغیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا دوبارہ اعلان کردیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ہے کہ کرد باغیوں اورداعش کے درمیان کوئی فرق نہیں،ترکی ان سب کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے ترک صدر نے لکھا ہےکہ مسٹر ٹرمپ دہشتگرد آپ کے پارٹنر اور اتحادی نہیں ہوسکتے، ترکی امید کرتا ہے کہ امریکا اسکی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا احترام کرے گا،

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کرد پیش مرگہ (کرد افواج) کو نشانہ بنایا تو ترکی کو معاشی طورپرتباہ کردیا جائے گا۔