مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں ایک اور علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے چوہدری باغ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند عرفان احمد کو ہلاک کردیا۔ ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد کو حراست میں لیا تھا اور دوران حراست اسے ہلاک کیا گيا ہے۔ مقامی انتظآمیہ نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع بھر میں موبائل اور نیٹ سروس بند کردی جب کہ داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا تھا۔ ضلع پلوامہ کے دیگر علاقوں میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 جنوری 2019 - 13:56
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں ایک اور علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔