مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کماںڈر جنرل حسین سلامی نے انقلاب اسلامی ایران کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے صرف ایران سے طاغوتی حکومت اور شہنشاہیت کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ دنیا کے سیاسی نقشہ کو بھی تبدیل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنرل سلامی نے قومی دفاعی یونیورسٹی کے پیغمبر اعظم ہال میں " چالیس سال سازش اور چالیس سال مزاحمت کے عنوان سے علمی تخصصی سمینار سے " خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی نے حقیقت میں دنیا کے سیاسی نقشہ کو تبدیل کردیا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ شاہی حکومت کا سقوط اور اس کے بعد رونما ہونے والے واقعات بڑے عظيم ہیں پہلی بار اسلام ایک عظیم تمدن اور ایک عظیم قطب کی شکل میں نمایاں ہوا ، جس نے عالمی سامراجی طاقتوں پر لرزہ طاری کردیا اور اسی وجہ سے دشمنوں نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا لیکن حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اہداف کی سمت رواں دواں ہے ۔ انقلاب اسلامی کے خلاف پہلی سازش آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ تھی ۔ ہمارا دشمن، فوجی، اقتصادی اور میڈيا کے لحاظ سے ہم سے کافی قوی تھا اس وقت ہم اچھے شرائط میں نہیں تھے اور سبھی اسلامی تمدن کی تشکیل اور اس کے فروغ کر روکنے کے لئےمتحدہ ہوگئے ۔ لیکن انقلاب اسلامی نے ولایت اور اسلام کی دو عظیم طاقتوں کے ذریعہ اپنی ظاہری پسماندگی کو دور کیا اور غیر منصفانہ اور غیر عادلانہ جنگ میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی اور فتح سے سرافراز کیا۔
جنرل سلامی نے اسلام پر اعتقاد اور اللہ تعالی پر ایمان کو دفاع مقدس میں کامیابی کا اصلی راز قراردیتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس نے ثابت کردیا ہے کہ ہم اللہ تعالی کی ذات پر ایمان کے ساتھ دشمن کو ہر میدان میں شکست دے سکتے ہیں۔