مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں بہیمانہ قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک وزير خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں ابھی تک کوئی اقدام انجام نہیں دیا ہے۔ ترکی نےخاشقجی کے قتل کے سلسلے میں تمام تحقیقات صاف اور شفاف طور پر انجام دیدی ہیں نیز ترکی نے خاشقجی کے قتل سے متعلق تمام ٹھوس شواہد بھی عالمی برادری کو پیش کردیئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے 2 اکتوبر کو سعودی عرب کے خفیہ اہلکاروں کے ذریعہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں قتل کروادیا تھا۔ خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے ۔